ممبئی،12؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی ان کے اس بیان کے لئے آج تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر(پی او کے ) پاکستان کا ہے۔نقوی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدرکبھی کبھی بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔عبداللہ نے کل کہا تھا کہ پی اوکے پاکستان کا ہے اور ہندوستان اور پاکستان چاہے کتنا بھی جنگ لڑ لیں یہ نہیں بدلے گا۔ان کا بیان پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاکان عباسی کے ’آزاد کشمیر‘کے خیال کو مسترد کرنے کے بعد آیا ہے۔عباسی نے ’آزاد کشمیر‘ کے خیال کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ یہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فاروق عبداللہ صاحب بزرگ شخص ہیں۔کبھی کبھی بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔