بیدر24اگست(ایس او نیوز)پولیس نے پانچ افراد جن میں نارکوٹک کے گروہ کا اصل سرغنہ بھی شامل ہے ،کو گرفتارکرتے ہوئے ممنوعہ اشیا ضبط کرلی ۔ ان اشیا میں 2.88لاکھ روپئے مالیت کا 20کیلو گانجہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد کو ایک ہفتہ میں ایسے دو واقعات میں گرفتار کیا گیا ۔جعفر اے علی عرف جعفری جو اس گروہ کا اصل سرغنہ سمجھا جاتا ہے کو ایرانی کالونی میں واقع اس کے مکان سے ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے اس کے مکان سے ممنوعہ اشیاکو بھی ضبط کیا تھا۔چاردن بعد پولیس کی ٹیم نے ایرانی کالونی گیٹ میں کلبرگی سے آنے والی کار کو روکا اوراس مین گانجہ ،نشہ آور گولیاں اور شربت کا پتہ چلایا ۔پولیس نے 23سالہ سپریت نوالے ،45سالہ مستان صاحب اولگیر(دونوں کا تعلق کلبرگی سے ہے )، 28سالہ شہاب الدین سید اور 19سالہ کرن عرف کریالیدکر (دونوں کا تعلق بھالکی سے ہے )کو گرفتار کر لیا۔گاندھی گنج پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔اس واقعہ سے متعلق پوچھے جانے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس پرکاش نکم نے بتایا کہ 2.88لاکھ روپئے مالیت کی ممنوعہ اشیا کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔