ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پردیومن قتل سانحہ: سی بی آئی کا سنسی خیز انکشاف ، کوئی جنسی استحصال نہیں ،امتحان موقوف کرانے کیلئے لی گئی 11سالہ معصوم کی جان : سی بی آئی 

پردیومن قتل سانحہ: سی بی آئی کا سنسی خیز انکشاف ، کوئی جنسی استحصال نہیں ،امتحان موقوف کرانے کیلئے لی گئی 11سالہ معصوم کی جان : سی بی آئی 

Thu, 09 Nov 2017 11:47:20    S.O. News Service

گڑگاؤں،8؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سی بی آئی نے ریان پبلک اسکول گڑگاؤں کے 11سالہ پردیومن کے قتل کے پس پردہ حقائق کو سامنے لاکر سبھی کو محو حیرت کر دیا ۔ سی بی آئی نے اپنے اس انکشاف میں کہا ہے کہ پردیومن کا قتل محض امتحان اور پرینٹ ٹیچر میٹنگ (PTM)ملتوی کرانے کی غرض سے کیا گیا تھا اس کے پیچھے کوئی او ر وجہ نہیں ہے وہیں سی بی آئی نے اس اندیشہ سے بھی پردہ اٹھایا کہ پردیومن کے ساتھ کسی طرح کی کوئی جنسی چھیڑ چھاڑ بھی نہیں کی گئی ہے ۔ سی بی آئی نے پریس کانفرنس کرکے ایک طالب علم کی گرفتاری کا بھی دعوی کیا ہے جس نے پردیومن کا قتل اس لیے کر دیا تھا کہ امتحانات کو کچھ ماہ کیلئے ملتوی کر دیا جائے ، سی بی آئی نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس قتل کیس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کا کوئی کردار نہیں ہے ؛ بلکہ کسی غریب کو دھمکا کر جرم قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے ۔ وہیں طالب علم کی گرفتاری کی معلومات پردیومن کے اہل خانہ کو دی دے گئی ہے ۔ سی بی آئی نے اس طالب علم کو شام میں گرفتار کیا تھاجسے جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔سی بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل کہاں سے لایا تھا ۔ واضح ہو کہ گزشتہ حالیہ ماہ پردیومن ٹھاکر کا اسکول کے بیت الخلا میں گلا ریت کر قتل کردیا گیا تھا اور ملزم کے طور بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ، بس ڈرائیور پر پردیومن ٹھاکر کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی الزام لگایا تھا ؛ لیکن سی بی آئی کی تفتیش نے اس مبینہ الزام کی قلعی کھول دی ہے۔ 
 


Share: