چنتامنی:29 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر میں محکمہ تعلیمات عامہ کے زیر اہتمام پرتیبھا کارنجی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا اس پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں شہر کے ایم کے بی اسکول ایڈلی پالیہ کے طالب علم خواجہ علی خان ۔فردین خان،عمران پاشاہ سمیت پروشتما نے حصہ لیا تھا قرأت میں عمران پاشاہ اول مقام حاصل کرتے ہوئے ضلع سطح کے لئے منتخب ہوا جبکہ انگلیش نظم فردین خان نے دوسرا مقام حاصل کرکہ ودیگر مقابلوں میں اسکول کے دونوں طلباء اول مقام حاصل کرتے ہوئے اسکول کانام روشن کیا ہے ۔طلباء کی اس کامیابی پر اسکول کی ڈائرکٹر محبوب جان صاحبہ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہی کہ اس طرح ضلع سطح میں منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں بھی اول مقام حاصل کرکے اسکول کے نام کو اور روشن کرنا چاہئے ۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر منی کرشنا ،ٹیچر روشن خان،اسحق خان،اسکول کے سکریٹری رسول خان وغیرہ موجود رہے۔