پتور، 9؍ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو چلو بائک ریالی پر نظر رکھنے کے لئے قائم کیے گئے چیک پوسٹ سے پتور پولیس نے ایک کارنامہ کردکھایا ہے۔ بائک ریلی پر پابندی کے پس منظر میں جب موٹر گاڑیوں کی خصوصی تلاشی کے لئے چیک پوسٹ لگائے گئے تھے تو وہاں پر معائنے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ایک حیران کن تصویر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ایک د ن میں انسپکٹر مہیش پرساد کی قیادت میں پتور کے اطراف میں مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران بغیر لائسنس، بغیر انشورنس ، بغیر یونیفارم ، بغیر سیٹ بیلٹ اور بغیر ہیلمیٹ کی گاڑیاں چلانے جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 945معاملات درج کیے گئے ہیں اور بطور جرمانہ1,91,300روپے وصول کیے گئے ہیں۔