ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستانی جیل میں بند انصاری کے خاندان سے سشما سوراج کی ملاقات، مکمل تعائون کا دیا بھروسہ

پاکستانی جیل میں بند انصاری کے خاندان سے سشما سوراج کی ملاقات، مکمل تعائون کا دیا بھروسہ

Fri, 12 Aug 2016 00:59:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں بند ہندوستانی شہری حامد نہال انصاری کے خاندان سے آج ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔سشما نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو ہدایت دی تھی کہ وہ انصاری کے لئے سفارتی رسائی کی مانگ کریں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ انصاری پر جیل کے اندر حملے کئے جانے کی خبروں کے پس منظر میں ہندوستان نے اس کی حفاظت کا مسئلہ پاکستانی حکام کے سامنے مضبوطی کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کو ہم نے حامد انصاری کی حفاظت کے معاملے کو پوری مضبوطی سے اٹھایا تھا،یہ ان خبروں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ اس پر جیل کے اندردوبارہ حملہ ہوا ہے۔سوروپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی حکومت کو حامد نہال انصاری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اس کی ذمہ داری کے بارے میں یاد دلایا ہے۔سشما نے انصاری کے خاندان سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھاتے رہنے کا بھروسہ دلایا۔ممبئی کا رہائشی انصاری سال 2012میں افغانستان کے راستے سے پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک لڑکی سے ملنے پہنچا تھا جس سے اس کی آن لائن دوستی ہوئی تھی،بعد میں اسے پکڑا گیا۔حال ہی میں پشاور کی جیل میں اس پر حملہ ہوا۔
 


Share: