ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے پھر امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ، 2 شہریوں کی موت، 7زخمی

پاکستان نے پھر امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ، 2 شہریوں کی موت، 7زخمی

Sat, 20 Jan 2018 11:23:45    S.O. News Service

جموں،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کے آر ایس سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی طرف سے آج سویرے کی جانے والی فائرنگ میں دو شہریوں کی موت ہوگئی، اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے جموں کے آر ایس سیکٹرمیں ارنیا علاقے آج سویرے فائرنگ کی اور سانبا کے رام گڑھ سیکٹر نیز کٹھوا کے ہری نگر سیکٹر میں بھی کئی گاوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دو شہریوں کی موت اور سات لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ آر ایس پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بی ایس ایف کے جوان سرحد پار سے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بچنو دیوی(50) اور ساحل(25) کے طورپر کی گئی ہے۔اس سے قبل جمعرات کو بھی ارنیا میں پاکستان کی فائرنگ سے ایک خاتون اور بی ایس ایف جوان کی موت ہوگئی تھی۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے جموں میں کہا کہ سرحد پر جنگ جیسی صورتحال ہے اور لائن آف کنٹرول پر کمانڈروں کو پاکستان کی فائرنگ کا سخت جواب دینے کو کہا گیا ہے۔


Share: