ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمانی ضمنی الیکشن:سلطان احمد کی اہلیہ ساجدہ احمدالوبیڑیا سے امیدوار

پارلیمانی ضمنی الیکشن:سلطان احمد کی اہلیہ ساجدہ احمدالوبیڑیا سے امیدوار

Sun, 31 Dec 2017 12:03:40    S.O. News Service

کولکاتہ،30؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) الوبیڑیا پارلیمانی حلقے سے ضمنی انتخاب کیلئے ترنمول کانگریس نے سابق مرکزی وزیر و ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کی اہلیہ ساجدہ احمد کوا میدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔4ستمبر کو سلطان احمد کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ 55سالہ ساجدہ احمدگرچہ پہلی مرتبہ سیاست میں اپنی قسمت آزمائی کررہی ہیں تاہم وہ سماجی اور ملی کاموں میں اپنے شوہر سلطان احمد کے ساتھ سرگرم رہی ہیں۔اسلامیہ اسپتال کی نرسنگ اسکول کی کنوینرکی حیثیت سے کئی سالوں سے کام کررہی ہیں۔اس کے علاوہ کولکاتہ کے تاریخی ادارہ یتیم خانہ اسلامیہ کی لائف ٹائم ممبرہیں۔اس کے علاوہ مدرسہ الصبایاکی سیکریٹری رہ چکی ہیں اوردس سال قبل تک ایک پرائیوٹ اسکول کی پرنسپل رہ چکی ہیں۔رانی برلا کالج سے گریجویشن تک کی تعلیم مکمل کرنے ساجدہ احمدنے بتایاکہ وہ اپنے مرحوم شوہر سلطان احمد کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گی اور انہیں خوشی ہے کہ پارٹی نے انہیں امیدوار بنایا ہے اور مجھے امید ہے کہ ممتا بنرجی کے کاموں اور اپنے شوہر کی مقبولیت کی وجہ سے آسانی سے جیت درج کراؤں گی۔ساجدہ احمد نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دیں گے۔خیا ل رہے کہ سابق مرکزی وزیر سلطان احمد الوبیڑیا پارلیمانی حلقے سے 2009اور 2014کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔سلطان احمد سیاست کے ساتھ ملی حلقوں میں مقبول تھے اور وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سمیت کولکاتہ کے بیشتر مسلم ادارے اسلامیہ اسپتال، یتیم خانہ اسلامیہ، مسلم انسٹی ٹیوٹ، انجمن مفیدالاسلام جیسے اداروں سے منسلک تھے۔


Share: