ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیپو سلطان شہیدؒ پر توہین آمیز ریمارکس،مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ایف آئی آر کا امکان

ٹیپو سلطان شہیدؒ پر توہین آمیز ریمارکس،مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ایف آئی آر کا امکان

Wed, 01 Nov 2017 00:43:50    S.O. News Service

بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی توہین کئے جانے کے خلاف مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڈے پر درج مقدمہ سنگین رخ اختیار کرسکتا ہے۔ان کے خلاف اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کے معاملہ میں شہر کی مقامی عدالت نے 4نومبر کو فیصلہ سنانا طے کیا ہے۔ اس کیس میں چکمگلور کے رکن اسمبلی سی ٹی روی بھی ایک ملزم ہیں۔ معروف سماجی کارکن عالم پاشاہ نے ان دونوں کے خلاف شہر کے دسویں اڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن میجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ درج کیا ہے۔آج اس سلسلے میں فریقوں سے ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا اور 4؍ نومبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی چیف سکریٹری کو بھیجے گئے پیغام میں ٹیپو سلطان کے خلاف وحشی ، فسطائی اور قاتل قرار دینے کے ساتھ ان پر اجتماعی عصمت ریزی جیسے سنگین الزامات لگائے جس پر عالم پاشاہ نے عدالت سے رجوع ہوکر مرکزی وزیر کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ 


Share: