ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں متعدد ہلاکتیں

وینزویلا میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں متعدد ہلاکتیں

Wed, 17 Jan 2018 11:09:19    S.O. News Service

برلن / نئی دہلی 16جنوری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وینزویلا میں حکومتی دستوں کی طرف سے باغیوں کے خلاف کی جانے والی مسلح کارروائی میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس کارروئی کے دوران دارالحکومت کراکس میں باغیوں کے رہنما اوسکار پیریز کے قریبی ساتھیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق اوسکار پیریز وہی باغی رہنما ہے، جس نے ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے گزشتہ برس جون میں ایک مرکزی حکومتی عمارت پر حملہ کیا تھا۔ مرنے والوں میں چند پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ آیا اس کارروائی میں اوسکار پیریز بھی مارا گیا ہے۔ وینزویلا کی حکومت نے اوسکار پیریز اور اس کے ساتھیوں کو دہشت گرد قرار دے رکھا تھا۔


Share: