ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ،سابق فضائیہ سربراہ ایس پی تیاگی کے بیرون ملک سفر پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ،سابق فضائیہ سربراہ ایس پی تیاگی کے بیرون ملک سفر پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

Thu, 01 Jun 2017 13:00:54    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ایک سماعت عدالت کے اس حکم پر روک لگا دی جس میں اگستاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں ایک اہم ملزم سابق فضائیہ سربراہ ایس پی تیاگی کو انڈونیشیا کے سفر کے لئے اجازت دی گئی تھی۔تیاگی کے ساتھ خصوصی سلوک کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے جسٹس آئی ایس مہتا نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ ملزم لوگ ہمیشہ بیرون ملک کیوں جانا چاہتے ہیں۔ان کے ساتھ (تیاگی)کیوں خصوصی برتاؤ کیا گیا۔ہائی کورٹ نے سماعت عدالت کے فیصلے پر 12جولائی تک کے لئے روک لگا دی اور سی بی آئی کی اس دلیل پر اتفاق کیا کہ 71سالہ تیاگی معاملے میں جاری تحقیقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔تیاگی ابھی ضمانت پر ہیں۔تیاگی اور معاملے میں دو دیگر ملزمان کو ضمانت دئے جانے کے خلاف سی بی آئی کی اپیل پر سماعت کر رہی عدالت نے کہا کہ آپ (تیاگی)ایک معاملے میں سماعت کا سامنا کر رہے ہیں اور خاص رویہ حاصل کر رہے ہیں،یہ کیا ہے؟ آپ 12جولائی تک سفر نہیں کریں گے۔سماعت عدالت کے فیصلے پر اس وقت تک پابندی لگا دی جاتی ہے۔


Share: