ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وہ دن جلد آئے گا، جب بھارتی ایجنسیاں مجھے تمام الزامات سے بری کریں گی : ذاکرنائیک 

وہ دن جلد آئے گا، جب بھارتی ایجنسیاں مجھے تمام الزامات سے بری کریں گی : ذاکرنائیک 

Mon, 18 Dec 2017 00:20:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ انٹرپول کے اس فیصلے کے بعد معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے کے بعد مجھے خوشی ہے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے اس بات پر اپنے یقین و اذعان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ مجھے یقین ہے کہ ملک کی ایجنسیاں بھی میرے اوپر عائد غلط چارج جلدہی ہٹائیں گی ۔ واضح ہو کہ ہفتہ کو بھارتی ایجنسیوں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انٹرپول نے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ذاکر کے ایک قریبی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں اس بات کی اطلاع مل گئی ہے۔وہیں سی بی آئی نے اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا تھا۔ سی بی آئی نے کہا کہ اس معاملے میں بھارتی جانچ ایجنسی ہی کچھ کہہ سکتی ہے۔ انٹرپول نے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے وکیل کو خط کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ ثبوت کی عدم موجودگی میں معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی پر زور درخواست کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ این آئی اے کے ترجمان آلوک متل نے بیان دیا ہے کہ انٹرپول نے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس اس لیے نہیں جاری کیا کیونکہ جب اپیل کی گئی تھی، تب ذاکر نائیک پر چارج شیٹ فائل نہیں ہوئی تھی۔ ابھی این آئی اے نئے سرے سے نوٹس جاری کرنے کی اپیل کرے گا کیونکہ ایجنسی کی ممبئی کورٹ میں جاکر کے خلاف چارج شیٹ دائر ہے۔تاہم انٹر پول نے اپنے طورپرریڈ کارنر نوٹس کے عدم اجراء کے فیصلہ سے بھارتی ایجنسیوں کی نیند اڑا دی ہے۔ 


Share: