ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ولادی میر پوتن کی جماعت کو روسی انتخابات میں سبقت 

ولادی میر پوتن کی جماعت کو روسی انتخابات میں سبقت 

Tue, 20 Sep 2016 12:34:38    S.O. News Service

ماسکو،19؍ستمبر (ایس او نیوز ؍ آئی این ایس انڈیا )روس میں پارلیمانی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ولادی میر پوتن کی جماعت کو حسب توقع بھاری برتری حاصل ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق روس میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق نصف ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس میں صدر پوتن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو 50فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر اور کیمونسٹ پارٹی نے 14سے 16فیصد ووٹ لیے ہیں جبکہ حزب مخالف کی روشن خیال جماعتیں پارلیمانی انتخاب میں محض 5 فیصد ہی ووٹ لے سکی ہیں۔انتخابی نتائج کے اعلان پر روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ اُن کی جماعت کے نتائج بہت اچھے رہے ہیں اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ 2014میں کرائمیا کے روس سے الحاق کے بعد پہلی مرتبہ وہاں بھی پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں تاہم امریکا نے کرائمیا کے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے۔


Share: