ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعلیٰ یوگی، کیشو موریہ، دنیش شرما اورسوتنتر دیوسنگھ بلامقابلہ ایم ایل سی منتخب

وزیراعلیٰ یوگی، کیشو موریہ، دنیش شرما اورسوتنتر دیوسنگھ بلامقابلہ ایم ایل سی منتخب

Sat, 09 Sep 2017 09:44:28    S.O. News Service

لکھنو،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اوردنیش شرماقانون سازکونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ان تینوں کے علاوہ سوتنتردیوسنگھ بھی ایم ایل سی کے طور پربلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں،جیسی توقع کی جارہی تھی۔ حزب اختلاف جماعتوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے خلاف امیدواروں کو میدان میں نہیں اتاراتھا۔یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ چاروزیرایسے تھے جو نہ ہی ایم ایل اے تھے اور نہ ہی ایم ایل سی۔جبکہ وزارت کیلئے 6ماہ میں کسی ہاؤس کارکن ہوناضروری ہوتاہے۔


Share: