ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیٹ معاملے میں جلدسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار،، چنئی میں احتجاجی مظاہرہ

نیٹ معاملے میں جلدسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار،، چنئی میں احتجاجی مظاہرہ

Wed, 06 Sep 2017 21:16:29    S.O. News Service

نئی دہلی ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میڈیکل داخلے کیلئے ہونے والی نیٹ کے خلاف آوازاٹھانے والی17سالہ دلت طالبہ ایس انیتا کی خودکشی کے معاملے میں داخل درخواست پرجلدسماعت سے انکار کر دیا ہے ۔ دراصل وکیل جی ایس منی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرکے پورے معاملے کی جانچ کی مانگ کی تھی۔ادھرانیتا کی خودکشی کے بعد چنئی سمیت ملک کے بہت سے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔اس معاملے میں درج کردہ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی کے تحت پورے کیس کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت میں قانون سازی کو برقرار رکھنے کے لئے حکم دیا ہے اورکوئی بھی پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ نہ کرے۔دراصل تامل ناڈو کے ایریالور ضلع کی ایک طالبہ انیتا نے نیٹ امتحان کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑنے والی دلت طالبہ تھی۔انیتا 12ویں کی ٹاپر تھی۔یہ کہا جا رہا ہے کہ 17سالہ انیتا نے خودکشی کی کیونکہ وہ 12ویں کی ٹاپرہونے کے بعد بھی میڈیکل سیٹ پانے میں کامیاب نہیں ہوپائی۔


Share: