ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی کے دوران پٹرول پمپ نے سفید کیا کالا دھن،تحقیقات میں مصروف آئی ٹی

نوٹ بندی کے دوران پٹرول پمپ نے سفید کیا کالا دھن،تحقیقات میں مصروف آئی ٹی

Sun, 19 Mar 2017 11:06:01    S.O. News Service

نئی دہلی، 18مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے بعدلوگوں کے بیکار ہوئے کالے دھن کو غیر قانونی طریقے سے سفید کرنے کے شک میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ(آئی ٹی)نے ملک بھر کے پٹرول پمپ اور گیس سلنڈر تقسیم پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔کالے دھن پرروک کے مقصد سے 8نومبر کو 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے اعلان کے بعد بھی پٹرول اور رسوئی گیس سلنڈر خریدنے کے لئے 3دسمبر تک ان نوٹوں کے استعمال کی اجازت تھی۔ایسے میں انکم ٹیکس حکام کوشک ہے کہ پٹرول پمپ مالکان نے اس چھوٹ کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی آڑ میں لوگوں کے کالے دھن کوسفیدکیا۔اسی شک کی بنا پرانکم ٹیکس کی دفعہ 133-اے کے تحت محکمہ پٹرول پمپ مالکان کے کیش بک کی تحقیقات کر رہی ہے۔محکمہ کا ان قواعد کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ پمپ مالکان کی طرف سے بینک اکاؤنٹ میں جمع رقم ان برکی ریکارڈ سے میل کھاتاہے یا نہیں۔اگرچہ کچھ انکم ٹیکس افسر اس کارروائی کوکارروائی نہیں، بلکہ روٹین سروے بتا رہے ہیں۔انکم ٹیکس افسرکے حوالے سے شائع میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ نوٹ بندی کے دوران پٹرول پمپ نے اوسط فروخت سے 15239 زیادہ رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق 6مارچ سے ہی پٹرول پمپ اور رسوئی گیس تقسیم کے دفتر میں یہ سروے کئے جا رہے ہیں اور سیل اور ڈیپازٹ میں اس فرق کی تفصیلات طلب کی ہیں۔وہیں انکم ٹیکس نوٹس پر تسلی بخش جواب نہیں دے پانے پر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
 


Share: