ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کاخمار ابھی بھی حکمراں طبقہ کے سر ، مالیاتی وزیر کا اہم بیان ،آنے والی نسلیں نوٹ بندی پر فخر کریں گی : ارون جیٹلی 

نوٹ بندی کاخمار ابھی بھی حکمراں طبقہ کے سر ، مالیاتی وزیر کا اہم بیان ،آنے والی نسلیں نوٹ بندی پر فخر کریں گی : ارون جیٹلی 

Wed, 08 Nov 2017 00:03:01    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نوٹ بندی کو ہندوستانی معیشت کی تاریخ کا اہم خوشکوار لمحہ بتاتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ نوٹ بندی نے ملک میں صاف اور بدعنوانی سے پاک ایماندارنہ مالیاتی نظام فراہم کیا ہے ج پر آنے والی نسل فخر کرے گی ۔ نوٹ بندی کے ایک سال کے عنوان سے اپنے مضمون میں جیٹلی نے کہا کہ آٹھ نومبر کو بھارتی معیشت کی تاریخ میں اہم لمحات کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ یہ دن حکومت کے ملک سے بلیک منی کی سنگین بیماری کے علاج کے تئیں پختہ عہد کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہم ہندوستانیوں کو بدعنوانی اور کالا دھن کے معاملے میں ’’ چلتا ہے ‘‘کے احساس کے ساتھ رہنے پر مجبور کر دیا گیا تھا اور اس رویے کا اثر مڈل کلاس اور معاشرے کے نچلے طبقے کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایک بڑے حصے میں طویل عرصے تک معاشرے کو بدعنوانی اور بلیک منی کی لعنت سے آزاد کرنے کی شدید خواہش تھی۔ اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے عوام نے اپنی رائے دیکر ہمارے احساس کو مضبوط کیا ، لوگوں نے مئی 2014 میں اکثریت کے ساتھ اپنے تعاون کا اعادہ بھی کیا ۔ جیٹلی نے ا پنی تحریر میں لکھا کہ مئی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اس حکومت نے بلیک منی کی لعنت سے نمٹنے کی لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور کالا دھن پر نکیل ڈالنے کی غرض سے جی ایس ٹی کا نفاذ یقینی بنایا ۔ ہمارے ملک کے عوام کو معلوم ہے کہ سابقہ حکومت نے برسوں تک سپریم کورٹ کے احکامات ککو نظر انداز کیا تھا۔ اس وقت کی حکومت کو کالے دھن کے خلاف جنگ کے تناظر میں پختہ کوشش نہیں تھی ۔ مالیاتی وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور تین سال میں بلیک منی کے خلاف منظم لڑائی کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات سے گریز نہ کیا ۔ انہوں نے اپنی تحریر میں حکومت کے کئی اہم اقدامات کی ستایش کی تو وہیں کانگریس کی تنقید و تنقیص میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا ، جب کہ یہ اعداد و شمار کئی اہم اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں کہ نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو لے ڈوبی ، نوجوان بے روزگا رہوگئے اور بڑی بڑی کمپنیاں ٹھپ ہوکر دیوالیہ ہوگئی ۔ یشونت سنہا جیسے بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لیکر تنقید کرتے آئے ہیں اور بار بار یہی کہتے رہے ہیں کہ نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کو لے ڈوبی ۔ کالے دھن پر قد غن لگانے کی بات کر رہی بی جے پی اور اس کے لیڈران شاید آر بی آئی کے اس بیان کو بھی بھول رہے ہیں جس میں کہا گیا کہ نوٹ بندی سے 500اور 1000کے 99فیصدی نوٹ آر بی آئی واپس آچکے ہیں ۔


Share: