ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نفرت، دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں :رام ناتھ کووندکی اپیل

نفرت، دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں :رام ناتھ کووندکی اپیل

Thu, 14 Dec 2017 12:03:04    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے میں شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارت نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پارلیمنٹ حملے کی 16 ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر نے کہا، "سولہ سال پہلے آج ہی کے دن پارلیمنٹ کو دہشت گردوں سے بچانے میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو سلام. ہندوستان کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں نے ہدف بنایا تھا، وہ کامیاب نہیں ہو پائے. اور ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔


Share: