ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نرملاسیتارمن نے ہندوستان کی بحری طاقت کے مظاہرے کی تقریب کی صدارت کی

نرملاسیتارمن نے ہندوستان کی بحری طاقت کے مظاہرے کی تقریب کی صدارت کی

Thu, 11 Jan 2018 10:34:39    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستان کی بحری طاقت کے مظاہرے کی تقریب کی صدارت کی۔ہندوستان کے مغربی ساحلی پانیوں میں ہونے والے اس مظاہرے میں طیارہ بردار ہندوستانی بحری جہاز وکرما دتیہ ،تین آبدوزوں اورمختلف بحری طیاروں سمیت دس سے زائد جنگی بحری جہازوں نے شرکت کی۔وزیردفاع نے سب سے پہلے کولکاتہ کلاس ڈسٹرائر آئی این ایس کولکاتہ پرسفر کیا۔ یہ جہاز ہندوستان میں دیسی طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ بعد میں انہوں نے آئی این ایس وکرما دتیہ پر پوری شب گزاری۔حقیقی حالات میں ان جہازوں کی کارکردگی کی غرض سے نرملاسیتا رمن نے 8 جنوری کی شب میں اپنے حفاظتی عملے کے ساتھ ہمہ جہت خطرات کی فضا تیار کرکے ملک کے بحری جہازوں کی طاقت وتوانائی کی اندازہ کاری کی۔ان دو دنوں کے درمیان ہندوستان کی بحری طاقت اور اہلیت کا جائزہ لیتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے بحریہ کے متعدد سنگین آپریشنوں کی سربراہی کی، جس میں فضائی حملہ آوری کی روک تھام، بندوقوں اور راکٹوں کے ذریعہ گولی باری جہازسے جہاز تک منتقلی،شب میں فضائی پرواز اورآبدوزوں کے آپریشن شامل تھے۔ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے نے بحریہ کی طاقت کی مہارت اور عملی مظاہرے کے ثبوت کے طور پر مغربی ساحلی پانیوں میں بحریہ کی ان بڑی مشقوں کا اہتمام کیا۔


Share: