ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نربھیاکی ماں کا مرکزی حکومت پرسخت الزام:نربھیا فنڈکااستعمال خواتین کی سکیوریٹی پرنہیں ہورہاہے

نربھیاکی ماں کا مرکزی حکومت پرسخت الزام:نربھیا فنڈکااستعمال خواتین کی سکیوریٹی پرنہیں ہورہاہے

Sun, 31 Dec 2017 00:17:22    S.O. News Service

بلیا،30؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کو جھنجھوڑنے والے دہلی کے اجتماعی عصمت دری سانحہ کی متاثرہ کی ماں نے نربھیا فنڈ کے استعمال کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس فنڈ کی رقم کا استعمال خواتین کی حفاظت اور خواتین کو طاقتوربنانے پر نہیں کیا جا رہا ہے۔نربھیا کی پانچویں برسی کے موقع پر میڈوراکلا میں کل منعقد ایک پروگرام میں نربھیا کی ماں آشادیوی نے کہا کہ حکومت نربھیا فنڈ کی رقم کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خواتین کی حفاظت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے کام کے لئے کیا جانا چاہیے، لیکن اس فنڈ کی رقم کو دوسرے کاموں سڑک کی تعمیر، کیمرے لگوانے وغیرہ پر خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اس پیسہ کو ہسپتال اور اسکول کی تعمیر پر استعمال کرنا چاہئے۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ناراض نظرآئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ تک وہ یوگی سے ملاقات کرنے کے لئے وقت مانگ رہے ہیں لیکن وہ وقت نہیں مل سکا۔برسی کے موقع پر نربھیا کی ماں نے اپنی بیٹی کو یاد کیا۔


Share: