ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگپور میں نتن گڈکری کی بیٹی کی شادی؛ راج ناتھ، شاہ اور بھاگوت سمیت دس ہزار مہمانوں کی شرکت

ناگپور میں نتن گڈکری کی بیٹی کی شادی؛ راج ناتھ، شاہ اور بھاگوت سمیت دس ہزار مہمانوں کی شرکت

Mon, 05 Dec 2016 02:24:30    S.O. News Service

ناگپور 4 /دسمبر(ایس او نیوز) مرکزی وزیر اور سابق بی جے پی صدر نتن گڈکری کی بیٹی کی آج یہاں منعقدہ شادی میں مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، وینکیا نائیڈو، بی جے پی صدرامت شاہ، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت کئی بڑی سیاسی ہستیاں شامل ہوئیں۔ میڈیا کی خبروں کی مطابق شادی میں دس ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبربھی آئی تھی کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے ایک کے بعد ایک پچاس چارٹرڈ فلائٹس  ناگپور ائرپورٹ اُتریں گے ، مگر بعد میں نتن گڈکری کے آفس نے پچاس چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے مہمانوں کی آمد  کی خبرکو غلط بتایا اور کہا کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گڈکری کی سب سے چھوٹی بیٹی کیتکی کی شادی آدتیہ کاشیدکر کے ساتھ ہوئی، کیتکی گڈکری کی تین اولادمیں سب سے چھوٹی ہیں جبکہ آدتیہ امریکہ میں فیس بک میں کام کرتے ہیں۔آسام کے گورنر بنواری لا ل پروہت،شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے، مرکزی وزیر مینکا گاندھی، پرکاش جاوڈ یکر، ہنس راج اہیر، پیوش گوئل، یوگ گرو رام دیو اور ہوا بازی کے سابق وزیر اور سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل وغیرہ اس موقع پرموجودتھے۔راج ناتھ سنگھ اور شاہ آج صبح اس تقریب میں پہنچے جبکہ فڑنویس اور دیگر کل رات ہی پہنچے تھے۔مہاراشٹر کے وزیر چند رکانت داداپاٹل، سبھاش دیشمکھ، پنکجا منڈے، گریش مہاجن، سدابھا ؤ کھوتکر اور گریش دیشمکھ وغیرہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔ناگپور کے رہنے والے نقل و حمل اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے دو بیٹے، نکھل اورسارنگ ہیں۔


 


Share: