کساما/ ناگالینڈ،8 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ناگا لوگوں کے روشن مستقبل کے تئیں ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوشش میں مصروف عمل ہے۔وزیر داخلہ نے انتہا پسندی کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے مرکزی سرکار اور این ایس سی این۔آئی ایم کی قیادت کے درمیان چل ر ہے امن کی یقین دہانی کے عمل کے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی ۔ سنگھ نے یہاں ہرنبل جشن میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ناگا لوگوں کے روشن مستقبل کے تحت ان کی خواہشات کو پورا کرنے میں اپنا بہتر کوشش میں مصروف عمل ہے۔' ریاست کے دارالحکومت کوہیما سے قریب 12 کلو میٹر دور ناگا ور ثہ گاؤں میں وزیر داخلہ کا یہ تبصرہ صدر رام ناتھ کے اس تبصرہ کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر ہے کیونکہ ناگا سیاسی مسئلے کے حتمی معاہدے پر جلد ہی پہنچ جائے گا اور امن کی فضا قائم ہوگی ۔ ناگالینڈ کے گورنر پی بی آچاریہ نے 19 ستمبر کو کہا تھا کہ متنازعہ ناگا مسئلے کو اگلے ایک یا دو ماہ کے اندر اندر حل کیا جائے گا۔ناگالینڈ کے وزیر اعلی ٹی آر نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سات دہائی سے چل رہے ناگا سیاسی مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ناگا عسکریت پسند گروپوں کا ساتھ آنا ایک مستقل حل نکالنے کے لئے خوشگوار لمحہ اور موقع ہے۔سالانہ سیاحت فیسٹیول میں ناگا لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہند میاما سرحد پر مفت ٹریفک دوبارہ شروع کرنے کے عمل میں ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر کاروبار کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سے یہ بھی یقینی ہوگی کہ سرحد پر غیر قانونی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام لگائی جائے۔ناگالینڈ کی سرحد میاما کے ساتھ لگتی ہے۔مفت ٹریفک کے تحت بھارت اور میانما کی سرحد پر رہ رہے لوگوں کو بغیر سفری دستاویزات کے ایک دوسرے کے مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی ۔سنگھ نے کہا کہ ناگالینڈ کے پاس شمال مشرقی ریاست کے امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے راستے پر قیادت کرنے کا بہترین موقع ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ناگالینڈ کو مستقبل کی طرف دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے امیر قدرتی وسائل اور باصلاحیت لوگوں کے ساتھ ناگالینڈ کے پاس لامحدود امکانات ہیں۔امن کو یقینی بنانے سے اقتصادی ترقی، روزگار اور خوشحالی کی صلاحیتوں کی کھوج میں مدد مل سکتی ہے ۔