ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناقص سڑکوں اور نالوں سے پریشان عوام ،بلدیہ سے جلد راحت دلانے کا مطالبہ

ناقص سڑکوں اور نالوں سے پریشان عوام ،بلدیہ سے جلد راحت دلانے کا مطالبہ

Sat, 18 Jun 2016 12:59:18  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 18؍جون (ایس او نیوز)بارش کے دنوں میں سڑکوں کی انتہائی ناقص حالت اور برسات کے پانی کی نکاسی نالوں کے ذریعے نہ ہونے سے پریشان حال بندر روڈ 4اور5کراس کے مکینوں نے بھٹکل ٹی ایم سی میں پہنچ کر اپنی شکایات درج کیں۔اور چیف آفیسر کو میمورنڈم پیش کیا۔لوگوں نے بتایا کہ پانی کی نکاسی والے نالوں میں پلاسٹک اور کچرا جمع ہوجانے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ سڑکیں ناقابل استعمال ہورہی ہیں۔ اطراف کے ماحول میں پھیلی ہوئی بدبو اور سڑاند سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈینگیو، ملیریا اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ اس لئے جلد از جلد مونسپالٹی کے ذمہ داران اس علاقے کی صفائی اور برسات کے پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں ور نہ پھر عوام کو احتجاج کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ 


چیف آفیسر نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر نائب صدر ڈاکٹر سید سلیم، کاونسلر پاسکل گومز،قذافی اور دیگر بہت سارے لوگ موجود تھے۔


Share: