ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناروے:آسمانی بجلی گرنے سے300زائد رینڈیر ہلاک

ناروے:آسمانی بجلی گرنے سے300زائد رینڈیر ہلاک

Tue, 30 Aug 2016 16:05:00    S.O. News Service

ناروے 30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ناروے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 323رینڈیر یا قطبی ہرن ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنگلاتی حیات کے حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی قدرتی آفت قرار دے دیا ہے۔ ناروے کی ماحولیاتی ایجنسی نے تصاویرجاری کی ہیں، جن میں سینکڑوں ہلاک شدہ رینڈیر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے حادثے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔


Share: