ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے سال کا جشن ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی: پولیس کمشنرٹی آر سریش

نئے سال کا جشن ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی: پولیس کمشنرٹی آر سریش

Sat, 30 Dec 2017 21:58:42    S.O. News Service

منگلورو30؍دسمبر(ایس او نیوز)نئے سال کا جشن منانے کے خلاف زعفرانی بریگیڈ کی دھمکیوں کے پس منظر میں پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نصف شب تک جشن کی تقریبات ختم ہوجانی چاہیے۔

ہر نئے سال کی آمد پر جشن منانے والوں کے خلاف زعفرانی بریگیڈ کے کارکنان تشدد اور ہنگامہ آرائی کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔ اس بار بھی مبینہ طور پر انہوں نے ہوٹلوں اور دکانداروں کو نئے سال کا جشن منانے اور رات کو جلد اپنے کاروباری ٹھکانے بند کردینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔دوسری طرف بجرنگ دل اور وی ایچ پی جیسی بھگوا تنظیموں کے وفد نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے جشن کی تقریبات پر پابندی لگانے کی مانگ رکھی ہے۔جس کے بعد پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے13دسمبر کی رات کو جشن کے موقع پر کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے اس تعلق سے عوامی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

اس پس منظر میں سٹی زنس فورم فار منگلورو ڈیولپمنٹ کے ایک وفد نے پولیس کمشنر کی معرفت ہوم منسٹر کو یادداشت پیش کی اور غیر اخلاقی پولیسنگ سے انہیں تحفظ دینے کی مانگ کی ہے۔ میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے اچھے شہریوں کو سماج دشمن عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریوں سے پلّاچھڑ لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد دونوں فریقوں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اگر سال نو کا جشن مناتے وقت کوئی ناخوشگورا واقعہ رونما ہوتا ہے تو پھر اس کے لئے پوری طرح پولیس ہی ذمہ دار ہوگی۔ جبکہ پولیس نے پرزور الفاظ میں تنبیہ کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔


Share: