ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے سال میں قانون توڑنے والوں کو یوپی پولیس کا سخت انتباہ

نئے سال میں قانون توڑنے والوں کو یوپی پولیس کا سخت انتباہ

Sun, 31 Dec 2017 23:09:25    S.O. News Service

لکھنؤ،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نئے سال نے دستک دے دی ہے۔خوشی اور جشن کا یہ دستور اور موقع کا خیال کرتے ہوئے آپ کہیں زیادہ نہ اچھل جائیں۔ اس وجہ سے یوپی پولیس نے قانون توڑنے والوں کو سختی خبردار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی یوپی پولیس نے نرالے انداز میں نئے سال کے استقبال کے لئے آپ کو آگے آنے کی بھی نصیحت دی ہے۔نئے سال کے استقبال کے لئے جشن کا دور شروع ہو جائے گا۔زیادہ تر لوگ گھروں سے نکل کر نئے سال کا لطف اٹھائیں گے۔ایسے میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں سے نمٹنے کے لئے یوپی پولیس نے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا ہے۔


Share: