ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ میں کانگریس کو بڑا دھچکا، بی جے پی میں شامل ہوئے 4ایم ایل اے

میگھالیہ میں کانگریس کو بڑا دھچکا، بی جے پی میں شامل ہوئے 4ایم ایل اے

Tue, 02 Jan 2018 19:42:39    S.O. News Service

شیلانگ،2؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میگھالیہ میں آئندہ اسمبلی کے انتخابات سے پہلے خریدوفروخت کاعمل تیزہوگیا ہے۔کانگریس اور دیگر جماعتوں کے چار ایم ایل اے نے اب بی جے پی کادامن تھام لیا ہے۔یہ ممبران اسمبلی پہلے ہی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے تھے۔بی جے پی کے لیڈر اور شمال مشرقی معاملات کے انچارج رام مادھو نے اسے ریاست میں تبدیلی اثربتایا ہے۔سینئر کانگریسی ایم ایل اے ایل ہیک نے پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔اسمبلی انتخابات سے قبل ایم ایل اے کے بغاوت کو ریاست میں حکمران جماعت کے لئے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔یو ڈی ایف سے ایک اور دو آزاد ایم ایل اے بھی بی جے پی کی اتحادی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔میگھالیہ میں انتخابات انچارج بنائے گئے مرکزی وزیر کے جے الفاس، بی جے پی کے شمال مشرقی امور کے انچارج رام مادھو اوراین ڈی اے کے کنوینر اور آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت بسوا سمیت کئی دیگر لیڈر منگل کو ایک ریلی میں ان ممبران اسمبلی نے پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کیا۔کانگریس کے میگھالیہ میں 60رکنی اسمبلی میں سے 30ایم ایل اے تھے۔ایک اور کانگریسی ایم ایل اے پی این سی ایم نے کچھ دن قبل پارٹی سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد پارٹی کے پانچ اور ایم ایل اے استعفی دے دیا ہے،اب اسمبلی میں کانگریسی ایم ایل اے کی تعداد 24ہی رہ گئی ہے۔


Share: