ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میکسیکو:زلزلے کے بعد سمندری طوفان، کم ازکم 61ہلاکتیں

میکسیکو:زلزلے کے بعد سمندری طوفان، کم ازکم 61ہلاکتیں

Sat, 09 Sep 2017 20:01:09    S.O. News Service

میکسیکو،9؍ستمبر(ایس او نیو؍آئی این ایس انڈیا)میکسیکو میں 8.1 شدت کے زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 61 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ یہ میکسیکو کی تاریخ میں آنے والے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آنے والے اس زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔ میکسیکو حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ صوبے اوکساکا اور جوختین میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سمندری طوفان کاٹیا میکسیکو کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ہے۔ اس طوفان کے ساتھ ہونے والی بارش سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


Share: