بنگلورو۔28اگست(ایس او نیوز) میٹرو ریل اسٹیشنوں کے چھتوں پرشمسی توانائی کے پینل بورڈس نصب کرنے کے لئے بنگلور میٹروریل کارپوریشن لمیٹیڈ(بی ایم آر سی ایل) نے سولار اینرجی کی ایک تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت بلڈآپریٹ اورٹرانسفار مرکے طرز پر پینل بورڈس نصب کئے جانے والے ہیں۔باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شمسی توانائی کے پینل نصب کرنے کے لئے 4کمپنیاں اپنی خواہش ظاہر کرچکی ہیں۔ لیکن بی ایم آر سی ایل مذکورہ چارکمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے بھی رابطہ کررہاہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ2016کے آخرتک بی ایم آر سی ایل اس پراجکٹ کو شروع کرے گی۔ سولارپینل نصب کرنے کے لئے بی ایم آر سی ایل نے2013میں ہی فیصلہ کرکے خواہش رکھنے والی کمپنیوں کو مدعو کیاتھا۔جس کے تحت گاڈریج بائیس کمپنی،ٹاٹا پاور سولار اور راؤ نیوگرین پاور کمپنی نے اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔ نجی ساجھیداری کے تحت اس سولار اینرجی پراجکٹ کو شروع کرکے بی ایم آر سی ایل15برسوں تک اس کی دیکھ بھال نجی کمپنی کے ہی ذمہ دینے کا بھی معاہدہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ نجی کمپنیاں ریلوے اسٹیشنوں کے اوپر پینل بورڈس نصب کرکے بجلی تیارکرتے ہوئے 15سال تک اپنی تحویل میں رکھ کر اس کے بعد بی ایم آر سی ایل کو چھوڑدینے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بی تمے گوڈابارہویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ساتھ میں یو وی سی ای اینڈ پروگرام چیر کے پرنسپل ڈاکٹر وبینوگوپال کے آر بنگلور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر این آر شٹی، آسٹریلیا یونیورسٹی آف ملبورن کے ڈاکٹر راجکمار بویا،ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف اڈوانس ٹکنالوجی پونے کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ایل ایم پٹنائک اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی امریکہ کے پروفیسر ایس ایس آئنگر بھی موجود تھے۔