منگلورو 26/اگست (ایس او نیوز)اپنے آٹو رکشا میں مسافر کے بھولے ہوئے بیگ کوجس میں 5لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء تھیں،اس کے مالک تک واپس پہنچانے والے ایماندار آٹو ڈرائیور کو پولیس نے انعام سے نوازا ہے۔
اطلاع کے مطابق پرتاپ شیٹی نامی آٹو ڈرائیور کے رکشہ میں بنگلورو سے شادی کے لئے منگلورو تشریف لانے والی خاتون دپتی نے سفر کیا تھا۔ مگر اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد وہ اپنا بیگ رکشہ میں ہی بھول گئی جس کے اندرپانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ جب تھوڑی دیر بعد ڈرائیور پرتاپ کو اس کا پتہ چلا تو اس نے منگلورو نارتھ کے پولیس اسٹیشن پہنچ کر یہ بیگ پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کمشنر چندرا سیکھر نے آٹو ڈرائیور کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے منگلورو پولیس کی طرف سے اس کو 5ہزار روپے انعام سے نوازا۔