ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بنٹوال میں اسکوٹر اور بس کی ٹکر؛ اسکوٹر پر سواردونوں دوستوں کی موت

مینگلور کے قریب بنٹوال میں اسکوٹر اور بس کی ٹکر؛ اسکوٹر پر سواردونوں دوستوں کی موت

Fri, 05 Jan 2018 00:16:00    S.O. News Service

مینگلور 4/جنوری (ایس او نیوز)  قریبی تعلقہ بنٹوال کے پانے منگلور بریج پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اسکوٹر پر سوار دونوں دوستوں کی  موت واقع ہوگئی جب ایک سرکاری بس مخالف سمت سے آتے ہوئے  ان کی اسکوٹر سے  تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثہ جمعرا ت شام کو پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت محمد ہرشید (18) اور حجاج (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، دونوں بنٹوال تعلقہ کے ساجیپا نامی مقام کے رہنے والے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں دوست بنٹوال سے میلکار جارہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ بس اسکوٹر پر چڑھتے ہوئے دونوں کو بری طرح زخمی کردیا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر دونوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، مگر زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں چل بسے۔

میلکار پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: