مینگلور 20/ ستمبر (ایس او نیوز) مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک بوٹ سمندر میں ڈوبنے کی تازہ واردات اُلال کے قریب الوے باگیلو نامی مقام پر بحرعرب میں پیش آئی ہے جس میں ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا ہے، البتہ بوٹ پر سوار دیگر پانچ ماہی گیر سمندری موجوں سے جوجھتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
لاپتہ ماہی گیر کی شناخت کمٹہ تعلقہ کے عبدالحمید کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ بوٹ کسبا بینگرے (مینگلور) کے ابوبکر اشرف کی ملکیت ہے ۔ یہ بوٹ 16 ستمبر کو گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلی تھی۔ پیر کی شب کو حادثہ پیش آیا۔
لاپتہ ماہی گیر کی تلاش جاری ہے۔