مینگلور27 جون (ایس او نیوز) شہر کے جوکٹےماڈیل میں ایک سڑک کے درمیان ہی زمین دھنس گئی اور قریب پندرہ فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے سواریوں کی آمدورفت میں دشواری پیدا ہوگئی ہے۔ اچانک زمین دھنس جانے سے مقامی لوگوں میں خوف کی لہر طاری ہوگئی ہے ۔
بائیکمپاڈی اور کولور روڈ کو جوڑنے والی جوکٹے کی اس سڑک پر سے گذرنے والی سواریوں کو بہت زیادہ محتاط ہوکر گذرنا پڑرہا ہے کیونکہ یہ گڈھا سڑک کے بیچوں بیچ واقع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بارش اگر زیادہ ہوئی اور پانی سڑک پر جمع ہوگیا تو سواریوں کے لئے یہ گڈھا نظر آنا مشکل ہوگا۔
پنمبور پولس اور دیگر حکام نے موقع پرپہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت ممبر بشیر احمد، جوکٹے گرام پنچایت نائب صدر شمس الدین اور دیگر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس گڈھے کو بند کرے اور سڑک کو درست کرے