ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی تھی ایک ساتھ تینوں سیکیوریٹی گارڈز کی موت

مینگلور میں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی تھی ایک ساتھ تینوں سیکیوریٹی گارڈز کی موت

Wed, 08 Nov 2017 20:41:38    S.O. News Service

منگلورو8؍نومبر (ایس او نیوز) کل منگل کو  کوٹیکار کوآپریٹیو سوسائٹی میں بیک وقت تین سیکیوریٹی گارڈزکی جو پر اسرار موت ہوئی تھی اور آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکت ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا، اس کے بارے میں ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ موت کا سبب جنریٹر سے نکلنے والی زہریلی گیس تھی۔

امیش ، سنتوش او ر سومناتھ کی موت کے سی روڈ پر واقع کوٹیکا ر سوسائٹی کی جس شاخ میں ہوئی ہے اس میں جون کے مہینے میں ڈاکہ زنی کے کرتے ہوئے 25کلوگرام وزنی سونے کے زیوارات لوٹنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔اس پس منظر میں سوسائٹی نے ایک پرائیویٹ سیکیوریٹی ایجنسی سے اضافی سیکیوریٹی گارڈ کی خدمات حاصل کرلی تھی۔اس طرح یہاں دو گارڈز کو ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا۔چونکہ سیکیوریٹی ایجنسی کی طرف سے سوسائٹی کی کے سی روڈ شاخ کے لئے سومناتھ کو نئے گارڈ کے طور پر کے سی روڈ شاخ میں تعینات کیا گیا تھا اس کو ڈیوٹی کا مقام بتانے کے لئے سنتوش یہاں پہنچا تھا، لیکن موسلادھار بارش کی وجہ سے وہ وہاں سے نکل کر اپنے لئے متعینہ ڈیوٹی کے مقام تک پہنچنا ممکن نہیں ہونے سے اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کے سی روڈ کی شاخ میں ہی رات گزارنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران بجلی چلے جانے سے جنریٹر چلاکر یہ لوگ سوگئے، اور پھربند کمرے میں پھیلنے والے جنریٹر کے دھویں نے ان کا کام تمام کردیا۔ 


Share: