نئی دہلی ،2؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترقی کی وزیر مینکا گاندھی نے ایک ویب پورٹل این اے آرآئی (خاتون) کا آغاز کیا جہاں خواتین کے ساتھ منسلک تمام منصوبوں کی معلومات مل سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ یوزر www.nari.anic.ienلانگ ان کرکے مرکزی اور مختلف ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف منصوبوں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔خاتون پورٹل پر خواتین کے لئے اب 350 منصوبوں کا ذکر ہے اور یہ وقت پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ان منصوبوں کو سات مختلف اسکیم،تعلیم، صحت، روزگار، ہاؤسنگ اور پناہ گاہ، تشدد کی روک تھام اور سماجی امداد میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مینکا گاندھی نے ای ڈائیلاگ نام کے غیر سرکاری تنظیم کے لئے ایک ویب سائٹ کی بھی شروعات کی۔اس انٹرایکٹو پورٹل سے غیر سرکاری تنظیموں کو وزارت سے رابطہ کرنے اور اپنے فیڈ بیکس،تجاویز، شکایات اور دوسری چیزوں کا اشتراک کرنے میں مدد ملے گی۔