ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورومیں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے زمین منظور کرنے کا مطالبہ ملتوی

میسورومیں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے زمین منظور کرنے کا مطالبہ ملتوی

Mon, 18 Dec 2017 11:18:43    S.O. News Service

میسورو،17/دسمبر (ایس او نیوز) میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ڈی دھروا کمار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اراکین کی متفقہ رائے سے بنگلور کے کنٹیروا اسٹیڈیم اتھارٹی کی طرف سے پیش کردہ درخواست میں جو میسور کے سات گلی میں انٹرنیشنل کر کٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 20ایکڑ زمین لیز پر دئے جانے کی گزارش کی گئی ہے اس پر حتمی فیصلہ 20؍دسمبر کو کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ موڈا چیرمین دھرواکمار نے بتایا کہ اس معاملے کو لے کر کافی دیر تک بحث ہوئی کیونکہ لیز کیلئے جو شرائط اور قیمت بتائی گئی ہے اس میں چند ضروری تبدیلیاں کی جانی ہیں۔اس اجلاس میں گروپ ہائزنگ اسکیم کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وجئے نگر میں رنگ روڈ کے تیسرے اسٹیج پر تعمیری کام کئے جائیں گے جس کے لئے حکومت کے حکم نامے میں چند تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ موڈا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 20 ؍ دسمبر کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں 85سی اے سائٹوں کیلئے عرضیاں طلب کئے جانے کیلئے منظوری دی جائے گی۔یہ سائٹس اسکول، کالج، ادارے، تنظیمیں وغیرہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔اس اجلاس میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن مری تبے گوڈا، یم کے سوم شیکھر، کلالے سرینواس مورتی، شیوملو، کمشنر پی ایس کانت راجو، سکریٹری ایم کے سویتا ، ایس پی سریش بابو اور دیگر موجود تھے۔


Share: