میسور و، 25/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ریڈیسن بلوپلازہ میسور؛ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے پر غور کررہا ہے، کیونکہ ریڈیسن بلو پلازہ میں قیام کے دوران ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود وزیراعظم مودی نے ہوٹل کے بل کی ادائیگی نہیں کی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی پراجیکٹ ٹائیگر ایونٹ کے 50 سال مکمل ہونے کا افتتاح کرنے میسورو پہنچے تھے جس کا اہتمام نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی اور وزارت ما حولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے کیا تھا۔ اپریل 2023 میں میسورو کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیسن بلو پلازہ میں ٹھہرے تھے اور ہوٹل نے 80.6 لاکھ روپے کا بل بنایا تھا، مگر ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بل کا تصفیہ نہ کرنے پر ہوٹل اب قانونی کارروائی پر غور کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی محکمہ جنگلات کو 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 سے 11 اپریل تک تقریب منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اسے 100 فیصد مرکزی مدد کا یقین دلایا گیا تھا۔ یہ پروگرام MoEF اور NTCA کے سینئر عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق ایک مختصر نوٹس پر منعقد کیا گیا تھا اور ایونٹ کی کل لاگت 6.33 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اگرچہ مرکز کی طرف سے 3 کروڑ جاری کیے گئے تھے، لیکن ریاستی محکمہ جنگلات اور MoEF کے درمیان بات چیت کے تبادلے کے باوجود ابھی تک 3.33 کروڑ کا بقایا جاری ہونا باقی ہے۔ MoEF اور NTCA کے در میان خطوط کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریب کی لاگت اصل میں 37 کروڑ تھی، لیکن NTCA حکام کی طرف سے دی گئی ہدایات اور وزیر اعظم کے پروگرام کی ضروریات کے مطابق، چند اضافی سرگرمیاں شامل کی گئی تھیں اور اس وجہ سے ضروریات کے مطابق، چند اضافی سر گر میاں شامل کی گئی تھیں اور اس وجہ سے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی جس کو پروگرام آؤٹ سورس کیا گیا تھا، اس نے ایک نظر ثانی شدہ کو ٹیشن جمع کرائی اور اسے ویڈیو کا نفرنس کے دوران تمام عہدیداروں کو بھیج دیا گیا۔
کرناٹک کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ( وائلڈ لائف) نے 29 ستمبر 2023 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل ، NTCA ، نئی دہلی کو خط لکھ کر انہیں واجبات کی یاد دہانی کرائی۔ لیکن NTCA نے 12 فروری 2024 کو واپس لکھا کہ میسورو کے ریڈلیسن بلو پلازہ میں وزیر اعظم کے وفد کے قیام سے متعلق اخراجات ریاستی حکومت کو ادا کیے جائیں۔ اس کے بعد 22 مارچ 2024 کو ایک اور خط ، موجودہ پی سی سی ایف سبھاش کے مالکھیڑے نے این ٹی سی اے کو واجبات کی یاد دلاتے ہوئے لکھا، جس میں ریڈلیسن بلو پلازہ میں وزیر اعظم کے قیام کے ہوٹل کے بلوں کی عدم منظوری بھی شامل ہے جس کی رقم 0.6 لاکھ روپے ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اس دوران ، ریڈلیسن بلو پلازہ کے جنرل منیجر ، فائنانس نے 21 مئی 2024 کوڈ پٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ بسوارا جو کو خط لکھا، جس میں انہیں بلوں کی عدم ادائیگی کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ "ہماری ہوٹل کی خدمات کے استعمال کے 12 ماہ بعد بھی مسئلہ کا حل نہیں نکلا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ مسلسل فالوآپ اور یاد دہانیوں کے باوجود یہ بل ادا نہیں کیے گئے۔
کہا جاتا ہے کہ 18 فیصد سالانہ کی تاخیر سے ادائیگی کا سود بقایا واجبات پر لاگو ہو گا اور 2.09 1 لاکھ کی یہ اضافی رقم ( تاخیر سےادائیگی کے لیے ) اس وقت شامل کی جانی چاہیے جب ادائیگی متاثر ہو رہی تھی۔ہوٹل انتظامیہ نے یکم جون 2024 تک واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی بات کی ہے۔ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر بسواراجو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس بنیاد پر رقم کی واپسی کے لئے مرکز کی ہدایات کو مسترد کردیا ہے کیونکہ وہ مرکزی حکومت کا پروگرام تھا۔