لکھنؤ،7؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)شراب بندی سنگھرس کمیٹی کی ایک نشست ہو ئی ۔ جس کی صدارت شراب بندی سنگھرس کمیٹی کے صدر مر تضیٰ علی نے کی ۔ اس موقع پر مر تضیٰ علی نے آئے ہو ئے سبھی معززین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو راحت ہے ۔ مگر اس کے باوجود میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تین سال سے قتل عام کیاجارہا ہے ۔ معصوم بچے اور بچیوں و خواتین کا قتل عام کیاجارہا ہے ۔ اور ان کی حمایت میں تر کی و ایران کے علاوہ کو ئی بھی ملک مدد کے لئے آگے نہیں آیا ہے ۔ سعودی عرب اپنے آپ میں مسلمانوں کا خیر خواہ کہلانے والا وہ ہر بار جب مسلمانوں پر ظلم وزیادتی کہیں بھی ہو تی ہے ۔ تو وہ خاموش بیٹھا رہتا ہے ۔ اپنی بادشاہت کو بچانے کے لیے عراق ، طالبان ،لیبیاکے قذافی، مصر ، سیریا ، فلسطین وغیرہ مسلمانوں پر کہیں بھی ظلم و زیادتی ہو رہی ہو سعودی عرب نہیں بولتا ۔ یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑا سوال ہے ۔ ابھی جو گزشتہ دنوں مسلمانوں کے خلاف سازش پوری دنیا میں رچی جارہی ہے ۔ سعودی عرب یہ مت سوچے کہ وہ سازش سے باہر ہے ۔ چاروں طرف گھیرا بنا کر دشمنان اسلام کا قبضہ ہو تا جارہا ہے ۔ اور سعودی عرب کے قریب وہی دشمن پہونچ رہے ہیں ۔ جن کو اللہ کے رسول نے صحابیوں کے ساتھ کھدیڑنے کا کام کیاتھا ۔ آج وہی حکومت ان کو گلے لگانے کام کر رہی ہے ۔ جس کی بھر پائی دنیابھر کے مسلمانوں کو اٹھانی پڑ رہی ہے ۔ مر تضیٰ علی نے کہا کہ اسی سلسلے میں میا نمار میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وزیادتی کے خلاف گاندھی مجسمہ جی پی او پر دھرنا دس ستمبر کو راشٹریہ سماجک کارکن تنظیم کے کنوینر محمد آفاق کی قیادت میں سبھی سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں کے ساتھ دھرنا دیاجائے گا ۔ لکھنؤ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو بھی میمو رینڈم دیا جائے گا ۔اس دھرنے کوکامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔