ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موہن بھاگوت کا تری پورہ کاپانچ روزہ دورہ

موہن بھاگوت کا تری پورہ کاپانچ روزہ دورہ

Thu, 14 Dec 2017 20:17:45    S.O. News Service

اگرتلا،14؍ دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت تری پورہ کا کل پانچ روزہ دورہ شروع ہوگا اس دوران وہ شمالی مشرق میں آر ایس ایس کے کاز و فعالیت کا معائنہ کریں گے۔ وہ اپنے دورہ میں آر ایس ایس کے دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کرکے کارکردگی کے متعلق سوالات و معائنہ کریں گے ۔ آر ایس ایس کے ذرائع نے آج بتایا کہ بھاگوت شمال مشرقی علاقہ کے منتظمین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ آر ایس ایس کے ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کل سے شروع ہو رہے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران آر ایس ایس عہدیداروں کے ساتھ شمال مشرق علاقے کے تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شمال مشرقی علاقے کو تنظیمی طور پر چار ریاست منی پور، اروناچل پردیش، شمالی آسام اور جنوبی آسام میں منقسم کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تری پورہ ، میزورم اور براک گھاٹی کو جنوبی آسام کے زمرے میں رکھا گیا ہے ۔ آر ایس ایس سربراہ 19دسمبر کو ریاست سے روانہ ہوں گے ۔ بھاگوت کے اس دورہ کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ؛ کیونکہ تری پور ہ میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور اس کے لیے آر ایس ایس اپنی لے پالک سیاسی جماعت کو مضبوط کرنے کے لیے زمینی سطح کو ہموار کرے گی۔ 
 


Share: