ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے راج میں دلت ظلم و ستم کے 5 ایسے معاملات جس پر گھر گئی بی جے پی

مودی کے راج میں دلت ظلم و ستم کے 5 ایسے معاملات جس پر گھر گئی بی جے پی

Thu, 04 Jan 2018 12:03:05    S.O. News Service

نئی دہلی،3 ؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دلتوں کے پروگرام کو لے کر پونے میں بھڑکے نسلی تشدد سے مہاراشٹر جھلس رہا ہے تواس کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ کانگریس نے پارلیمنٹ میں الزام لگایا کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں دلتوں پرظلم و ستم بڑھا ہے۔ اگرچہ مہاراشٹر کی ایونٹ کے لئے بی جے پی نے راہل گاندھی اور کانگریس پر نشانہ لگایا۔ لیکن اگر غور کریں تو ملک کے مختلف ریاستوں میں دلتوں پر حملے کے واقعات مسلسل زیر بحث رہے ہیں ۔ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں پر کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جنہیں لے کر کافی ہنگامہ آرائی بھی ہوچکی ہے ۔ روہت ویملا کی خودکشی سے لے کر اونا، سہارنپور اور پونے تک دلتوں پر حملوں کے معاملات پر تنازعہ ہوا ہے ۔ جبکہ ایک وقت دلتوں پر ہو رہے حملوں کے تناظر میں نریندر مودی کو کہنا پڑا کہ اگر کسی کو حملہ کرنا تو مجھ پر کریں لیکن دلتوں پر نہیں۔ اس کے باوجود دلت کو ہراساں کیے جانے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ تازہ ترین واقعہ پونے میں دلت مراٹھا تصادم کا ہے جہاں دلت ۔ مراٹھا نسلی تشدد نے سماج میں نئے زخم کو ہرا کر دیا ۔ مہاراشٹر کے پونے میں بھیما۔کوری گاؤں کی تاریخی جنگ کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر 1 جنوری کو کچھ دلت گروپوں کی طرف سے منعقد ایک پروگرام کے دوران ہندو توا تنظیموں کی طرف سے تشددآمیز حملے کیے گئے تھے ۔ اس پروگرام میں شریک ہونے والے دلتوں کی گاڑیاں بھی جلا ئیں اور انہیں ماراپیٹا بھی گیا ۔ اس واقعہ میں ایک کی موت ہوگئی۔ 


Share: