ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی کی یونیورسیٹی میں پھرہنگامہ

مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی کی یونیورسیٹی میں پھرہنگامہ

Sun, 12 Nov 2017 11:31:29    S.O. News Service

وارانسی،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ؓبنارس ہندویونیورسٹی ( بی ایچ یو) میں ایک ریسرچ طالب علم اور اس کے کلاس میٹ کے درمیان جھگڑے کے بعد گزشتہ شب مشتعل اسٹوڈنٹس نے یہاں توڑ پھوڑ کی۔واضح ہوکہ اس سے قبل مودی کے بنارس دورے کے وقت بی ایچ یومیں زبردست تنازعہ ہوگیاتھا۔پولیس پرالزام ہے کہ اس نے طالبات کی پٹائی تک کر دی تھی جس کے بعدیوگی اورمودی سرکارکوجم کرخفت اٹھانی پڑی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’رویا ہاسٹل ‘ کے ریسرچ طالب علم سدھانشو کے ساتھ کچھ طلبا کی مارپیٹ کے بعدتنازعہ بڑھ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف پراکٹر پرو فیسروینا سنگھ موقع پر پہنچیں۔ اسی درمیان ان کی گاڑی کے ساتھ یونیورسٹی کی ایک بس پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں کونقصان پہنچا، پتھراؤ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اس سلسلہ میں تین طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دوسری طرف، بی ایچ یو۔آئی آئی ٹی کے طلبا کی جانب سییونیورسٹی کیمپس میں کل منعقد ’ڈی جے نائٹ‘ کی حمایت اور مخالفت میں طلبا کے دو گروپوں نے الگ الگ ہنگامہ کیا۔پروگرام کے انعقاد کی مخالفت کر رہے طلبا نے بڑلا ہاسٹل کے قریب دھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام بی ایچ یو کے بانی مہامناپنڈت مدن موہن مالویہ کے اقدار اور یونیورسٹی کی ثقافت کے خلاف ہے، ایسے پروگرام کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔اگرچہ یونیورسٹی کے اطلاعات و تعلقات عامہ افسر راجیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈی جے پروگرام امتحان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ سدھانشو کے ساتھ مارپیٹ اور اس کے بعد پتھراؤ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یونیورسٹی میں کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ اور سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


Share: