نئی دہلی، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کے نئے منتخب ایم ایل اے جگنیش موانی نے کہا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے چونکانے والاہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ اگلے عام انتخابات میں پارٹی 100 نشستوں پرہی سمٹ جائے گی۔جگنیش میوانی نے ایک خاص انٹرویو میں دعویٰ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرملک کے تمام ہاردک پٹیل، الپیش ٹھاکر اور جنگیش ایک ساتھ آجائیں تو بی جے پی اگلے لوک سبھا انتخابات میں دہرے ہندسے تک ہی سمٹ جائے گی۔جب جگنیش کے اس دعوی پرجب ان کاروڈ میپ پوچھا تو جگنیش نے بتایا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ملک کے نوجوان پہلے ہی ساتھ آ چکے ہیں کیونکہ مودی حکومت کے دونوں فیصلے سے اقتصادی بحران پیدا ہوا ہے، جس نے نوجوانوں کے لئے روزگار کو متاثر کیا ہے۔ جنگیش نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاری جیسے بہت سے دعوے کئے ہیں، لیکن وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔گجرات کے آزاد ایم ایل اے جنگیش نے بھی اپنے بیان میں پی ایم مودی پربھی تبصرہ کیا۔ جنگیش نے کہا کہ مودی آئین میں یقین نہیں کرتے بلکہ اس کے بجائے وہ منمواسمرتی میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 جنوری کو دہلی میں نوجوانوں کی ریلی منظم کرنے کے بعد وہ مودی کے پاس منمواسمرتی اور آئین دونوں کی کاپی لے کر جائیں گے۔ جگنیش نے کہا کہ وہ مودی سے دونوں میں سے ایک کاپی منتخب کرنے کو کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دلت ملک میں محفوظ نہیں ہیں اور وزیراعظم کی دلتوں کے تئیں کوئی عزم ہے یا نہیں ؟۔بھیما ۔ کورے گاؤں تشدد کے معاملے میں مہاراشٹر پولیس نے جگنیش میوانی اور جے این یو کے طالب علم عمر خالد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے، دونوں پر تشدد پھیلانے کاالزام ہے۔