ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال میں نشہ باز طلبہ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن۔کئی طلبہ پر کیس درج

منی پال میں نشہ باز طلبہ کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن۔کئی طلبہ پر کیس درج

Wed, 13 Sep 2017 21:17:10    S.O. News Service

اڈپی 13؍ستمبر(ایس او نیوز)طلبہ میں بڑھتی ہوئی نشہ بازی کی لت پر قابو پانے کے لئے منی پال پولیس نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔ شہر کے مختلف مقامالت پر نشہ باز طلبہ کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کے پہلے دن کم ازکم پانچ طلبہ پر کیس درج کیے گئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی طرف سے طلبہ کی نشے بازی کے بارے میں مسلسل شکایات مل رہی تھیں اس لئے یہ خاص آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیوا پاٹل نے اس مہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ دنوں تک یہ سلسلہ جاری رہے گااور میڈیا کو اس تعلق سے مزید تفصیلات آئندہ فراہم کی جائیں گی۔


Share: