ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:بے قابوبس ندی کنارے گھاٹی کی طرف لڑھک گئی۔ خوش قسمتی سے ٹلا المناک حادثہ 

منگلورو:بے قابوبس ندی کنارے گھاٹی کی طرف لڑھک گئی۔ خوش قسمتی سے ٹلا المناک حادثہ 

Mon, 15 Jan 2018 13:21:07    S.O. News Service

منگلورو 15؍جنوری (ایس او نیوز) کوُلور سے منگلور آنے والی پرائیویٹ سٹی بس بے قابو ہوکر پل کے قریب واقع گھاٹی کی طرف لڑھک گئی، مگر خوش قسمتی سے تمام مسافربال بال بچ گئے کیونکہ بس ایک طرف جھکنے کے بعد اچانک رک گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق  اس راستے پر روزانہ کئی ٹرپس لگانے والی یہ بس جب پرانے کُولور پل کے پاس پہنچی تو اچانک بے قابو ہوکر سڑک سے دور ہوتی گئی اور گھاٹی کی طرف بڑھنے لگی، جس کی وجہ سے ایک المناک حادثہ ہونا تقریباً طے ہوگیا تھا۔ مگر مسافروں کی قسمت نے ساتھ دیا اور بس ایک طرف جھکنے کے بعداس کی رفتار تھم گئی، اور مسافروں کے ساتھ ڈرائیور اور کنڈکٹر بس سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔


Share: