ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شادی سے قبل کرسٹی کراسٹا کی ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصادم میں موت

منگلورو: شادی سے قبل کرسٹی کراسٹا کی ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصادم میں موت

Mon, 21 Oct 2024 12:26:10    S.O. News Service

منگلورو، 21 اکتوبر (ایس او نیوز ) اتوار کی شام، 20 اکتوبر کو ایک دلخراش واقعے میں ایک نوجوان خاتون کی موت ہو گئی جب ایک ٹرک نے اس کے اسکوٹر کو ٹکر مار دی، یہ واقعہ ننتور سرکل  کے قریب شانتی کرن  کے پاس پیش آیا۔

 ہلاک ہونے  والی خاتون کی شناخت 27 سالہ کرسٹی کراسٹا کے طور پر ہوئی ہے، جو کوڈیکل کی رہائشی تھیں۔ وہ ویلنکنی وارڈ، کوڈیکل کےسیریل  اور ساندرا کراسٹا کی بیٹی تھیں۔ کرسٹی  ننتور سرکل سے پمپ ویل کی طرف اپنے اسکوٹر پر جارہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے ایک مچھلی سے لدے کنٹینر ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور وہ بدقسمتی سے ٹرک کے پچھلے پہیوں کے نیچے آ گئی، جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

کرسٹی کی شادی 23 نومبر کو طے تھی۔ وہ پیشے سے ایک ٹیچرتھیں۔


Share: