ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سال نو کا جشن۔ شراب کے نشے میں دھت بیٹے نے مچائی اپنے ہی گھر میں توڑپھوڑ۔باپ کو کیا زخمی

منگلورو: سال نو کا جشن۔ شراب کے نشے میں دھت بیٹے نے مچائی اپنے ہی گھر میں توڑپھوڑ۔باپ کو کیا زخمی

Mon, 01 Jan 2018 21:49:14    S.O. News Service

منگلورو یکم ؍جنوری (ایس او نیوز)سال نو کا جشن منانے کے شوق میں جم کر شراب نوشی کرنے والے ایک نوجوان نے اپنے ہی گھر میں توڑپھوڑ مچانے کے بعد ٹوٹا ہوا شیشہ گھونپ کراپنے باپ کو زخمی کرڈالا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ہوکر اودھم مچانے اوراپنے گھر والوں کے ساتھ پڑوسیوں کے لئے مصیبت بن جانے والے نوجوان کا نام نوین بتایاجاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ سال نو کا جشن مناکر نشے میں چور نوین جب اپنے گھرپہنچا تو اس نے کھڑکیاں ، ٹیلی ویژن سیٹ اوردیگر کانچ کی چیزیں توڑنا شروع کیا۔ جب گھر والوں نے اسے ایسی حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی تو اس نے گھر والوں پر ہی حملہ کیا۔ پھر ایک ٹوٹے ہوئے شیشے ٹکڑے سے اپنے باپ منجو ناتھ پر حملہ کیا۔زخمی منجو ناتھ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بیلتھنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے دوران منگلورو میں دیگر جو واقعات پیش آئے اس میں شراب کے نشے میں رہتے ہوئے کار چلانے والوں کے خلاف پولیس کی کڑی کارروائی تھی۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 31دسمبر کی شب میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے کُل85مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ پمپ ویل کے علاقے میں ایک کار پلٹ گئی جس کی وجہ سے پانچ لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔کدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کرین کی مدد سے کار کو اٹھایا گیا ۔


Share: