ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ممتاز علی خودکشی معاملے میں کلیدی ملزمہ سمیت تین گرفتار

منگلورو : ممتاز علی خودکشی معاملے میں کلیدی ملزمہ سمیت تین گرفتار

Tue, 08 Oct 2024 22:20:23    S.O. News Service

منگلورو، 8 / اکتوبر (ایس او نیوز) دو دن پہلے پیش آئے ہوئے سابق ایم ایل اے محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی کی خودکشی کے معاملے میں کلیدی ملزمہ سمیت تین افراد کو سٹی کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کیا ۔
    
گرفتار شدگان کے نام عائشہ عرف رحمت (کلیدی ملزمہ)، اس کا شوہر شعیب (ملزم نمبر۵) اور سراج بتائے گئے ہیں ۔ 
    
اس سے قبل پولیس کمشنر انوپم اگروال نے بتایا تھا کہ اس بلیک میلنگ  کی وجہ سے ممتاز علی کی خودکشی کے معاملے میں ممتاز علی کے بھائی کی شکایت پر چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لئے 'لُک آوٹ سرکیولر' (ایل او سی) جاری کیا گیا ہے ۔ 
    
اب معلوم ہوا ہے کہ ممتاز علی کی گم شدگی کے بعد عائشہ عرف رحمت کیرالہ کی طرف فرار ہوگئی تھی ۔ سی سی بی کی ٹیم نے اسے بنٹوال کے کلاڈکا کے پاس گرفتار کیا ۔ 
    
ممتاز علی کو بلیک میل کرنے کی سازش رچنے والا سرغنہ سمجھے جا رہے عبدالستار (ملزم نمبر ۲) کو گرفتار کرنے کے لئے سی سی بی پولیس مختلف مقامات پر تلاشی اور چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔


Share: