منگلورو9؍نومبر (ایس او نیوز)شہری علاقے میں دن دہاڑے تنہا گھروں کے قفل توڑ کر چوری کی وارداتیں انجام دینے والی دو خواتین کو منگلورو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری کیے گئے زیورات بھی بر آمد کرلیے ہیں۔
گرفتار شد ہ چور خواتین کے نام پاروتی (29سال) اورجئے لکشمی (27سال) بتائے جاتے ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق یہ چور خواتین ایک گروہ کی شکل میں گجری جمع کرنے کا ڈھونگ رچاکر دور دراز علاقوں میں تنہا گھروں کی نشاندہی کرلیتی تھیں۔ پھر موقع دیکھ کر دروازے کے تالے توڑ کر سونے کے زیورات چوری کرلیا کرتی تھیں اور پھر ان زیورات کو گروی رکھ کر رقم اٹھالیتی تھیں۔
ان دوخواتین کے قبضے سے 91.230گرام سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں، جن کی مالیت 2,46,321روپے بتائی جاتی ہے۔یہ زیورات کن کن گھروں سے چرائے گئے ہیں ابھی اس سلسلے میں پوری تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔