ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ریلوے انڈر پاس عوام کے لئے کھول دیا گیا

منگلورو میں ریلوے انڈر پاس عوام کے لئے کھول دیا گیا

Thu, 16 Nov 2017 10:58:08    S.O. News Service

منگلورو، 15نومبر (ایس او نیوز ) تقریباً 6ماہ کی تاخیر کے بعد منگلورو کے پاڈل علاقہ کے ریلوے انڈر پاس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نلن کمار نے اس انڈر پاس کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر تکنیکی اور دیگر مسائل بشمول بارش کے کاموں کے سبب اس انڈر پاس کے کاموں میں تاخیر ہوئی۔ انہو ں نے کہا کہ بیشتر ترقیاتی کام جلد شروع کئے جائیں گے ۔ ان میں بی سی روڈ سے اڈول کے درمیان 65کلومیٹر کی سڑک کا کام ' بی سی روڈ سے سورتکل کے درمیان مرمت کے کام شامل ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس انڈر پاس کوعوام کے لئے کھول دینے سے انہیں کافی سہولت ہوگی۔
 


Share: