ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پرمسافروں کے لئے "سواگت سیوا" کا آغاز

منگلورو ایئر پورٹ پرمسافروں کے لئے "سواگت سیوا" کا آغاز

Wed, 31 Aug 2016 01:05:48    S.O. News Service

منگلورو 30/ اگست (ایس او نیوز)عام طور پربزرگوں اور تنہا خواتین کو ہوائی سفر کے دوران ایئر پورٹ پر کئی مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر "سواگت سیوا"کے نام سے ایک نئی سروس کا آغازکیا گیا ہے۔ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر جے ٹی رادھا کرشنا کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ سروس منگلورو سے بیرونی ممالک کا سفر کرنے یا واپس آنے والوں کے لئے حاصل رہے گی۔ جس کے لئے انہیں 250 روپے کی فیس کاونٹر پر ادا کرنی ہوگی۔ہندوستان کے درجن بھر ایئر پورٹس پر یہ سروس پہلے سے مسافروں کو فراہم کی جارہی ہے۔ البتہ منگلورو میں ابھی گزشتہ دو ہفتے قبل ہی اسے متعارف کیا گیا ہے۔

مقررہ فیس ادا کرنے پر مسافر کو ایک معاون فراہم کیا جائے گا جو انہیں ایئر پورٹ میں داخلے سے لے کر بورڈنگ پاس حاصل کرنے تک لگیج سنبھالنے، امیگریشن فارم بھرنے لگیج چیک کروانے اور سیکوریٹی چیک وغیرہ میں مدد کرے گا۔اسی طرح واپسی کے سفر پر لگیج حاصل کرنے، کسٹمز کلیئر کرنے سے لے کر باہر ٹیکسی یا اپنی گاڑی میں سوار ہونے تک یہ معاون مسافر کے ساتھ رہے گا۔


Share: